بدھ , 12 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انسان اب انفراریڈ روشنی بھی دیکھ سکے گا؟

1 دن پہلے
A A
Will humans now be able to see infrared light as well
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) جو کچھ ہماری آنکھیں دیکھ سکتی ہیں، ضروری نہیں کہ وہی پوری دنیا ہو۔۔۔ہمارے اردگرد ایسی روشنی بھی موجود ہے جو انسانی آنکھ سے چھپی ہوئی ہےاب سائنسدانوں نے ایسی خاص عینک تیار کرلی ہے جو انسان کو انفراریڈ روشنی دیکھنے کے قابل بنا سکتی ہے۔یعنی وہ دنیا۔۔۔ جو آج تک ہماری آنکھوں سے پوشیدہ تھی، اب نظر آسکتی ہے۔

انسانی آنکھ عام طور پر تقریباً 400 سے 700 نینو میٹر تک کی روشنی دیکھ سکتی ہے۔

لیکن انفراریڈ روشنی اس حد سے باہر ہے۔۔۔اسی لیے ہم اسے براہِ راست نہیں دیکھ سکتے۔

سانپ، چمگادڑ اور بعض کیڑے مکوڑے انفراریڈ شعاعوں کو محسوس کرسکتے ہیں۔۔۔

لیکن انسان قدرتی طور پر اس صلاحیت سے محروم ہے۔اب بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے اس قدرتی حد کو ٹیکنالوجی کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش کی ہے۔

سائنسدانوں نے ایسی ہلکی پھلکی عینک تیار کی ہے جو انفراریڈ روشنی کو پکڑ کر اسے ایسی روشنی میں تبدیل کرتی ہے جسے انسانی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں انتہائی چھوٹے ذرات استعمال کیے گئے ہیں جنہیں مرکری ٹیلورائیڈ کولائیڈل کوانٹم ڈاٹس کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک کھرب 19ارب روپے کی سبسڈی مانگ لی

یہ ذرات انفراریڈ روشنی کو جذب کرتے ہیں۔۔۔اور پھر اسے ایک خاص او ایل ای ڈی تہہ تک پہنچایا جاتا ہے وہاں انفراریڈ روشنی کو انسانی آنکھ کے لیے قابلِ دید رنگوں میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

لیکن اس عینک کی خاص بات صرف انفراریڈ دیکھنا نہیں۔۔۔بلکہ مختلف انفراریڈ طولِ موج کو مختلف رنگوں میں دکھانا ہےکمزور اور زیادہ طویل طولِ موج والی انفراریڈ روشنی سرخ رنگ میں دکھائی دیتی ہے، جبکہ زیادہ طاقتور اور کم طولِ موج والی انفراریڈ روشنی سرخ اور نیلے سبز رنگ کے امتزاج کی صورت میں نظر آتی ہے۔

یعنی صارف ایک ہی وقت میں عام نظر آنے والی دنیا بھی دیکھ سکتا ہے۔۔۔اور اس کے اوپر چھپی ہوئی انفراریڈ معلومات بھی۔

تجربات کے دوران محققین نے مختلف اشکال اور حرکت کرتی اشیا پر انفراریڈ روشنی ڈالی۔

عینک نے ان شعاعوں کو سرخ اور سرخ و نیلے سبز رنگوں میں تبدیل کرکے عام روشنی کے منظر کے اوپر دکھایا۔اور اس پورے نظام کا وزن صرف 23 گرام ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر انسان انفراریڈ دیکھنے لگے تو فائدہ کیا ہوگا؟

سائنسدانوں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں اگمینٹڈ ریئلٹی، بصری معاون آلات، خطرناک یا نامعلوم مادوں کی شناخت اور خراب یا کم روشنی والے ماحول میں راستہ تلاش کرنے میں استعمال ہوسکتی ہے۔

یعنی اندھیرے یا دھند جیسے مشکل حالات میں ایسی معلومات سامنے آسکتی ہیں جو عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتیں۔

موضوعات : #glasses#Infrared
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Haroon Akhtar Khan has been appointed as the Prime Minister's Advisor.

ہارون اختر خان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

12 اگست , 2026
راولپنڈی واقعہ پی ٹی آئی کی نفرت اور انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہے، طلال چودھری

راولپنڈی واقعہ پی ٹی آئی کی نفرت اور انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہے، طلال چودھری

12 اگست , 2026
15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

15 اگست سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

12 اگست , 2026
چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار

چین کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار

12 اگست , 2026
بوئنگ کو بڑا جھٹکا، ایئربس کی برتری

بوئنگ کو بڑا جھٹکا، ایئربس کی برتری

12 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔