اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی،2 ملزمان گرفتار

2 مہینے پہلے
A A
Major operation against international cybercrime network in Pakistan; two suspects arrested.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کی قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے عالمی فشنگ نیٹ ورک ٹائیکون ٹو ایف اے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی سنگاپور پولیس فورس، انٹرپول، این سی سی آئی اے اور سائبر سیکیورٹی کمپنی ٹرینڈ اے آئی کے باہمی تعاون سے کی گئی۔ چھاپے اسلام آباد، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں مارے گئے، جبکہ دونوں ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران کمپیوٹرز، سرورز، موبائل فونز اور ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سائبر جرائم میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق مزید چار مشتبہ افراد کارروائی سے قبل پاکستان چھوڑ کر فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اہم ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں ایک جائیداد ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے سائبر جرائم سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹائیکون ٹو ایف اے نامی پلیٹ فارم 2023 میں سامنے آیا تھا اور اسے دنیا کے جدید ترین فشنگ بطور سروس پلیٹ فارمز میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سائبر مجرموں کو ایسی تکنیک فراہم کرتا تھا جس کے ذریعے وہ دو مرحلہ جاتی تصدیق (ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن) کو بھی دھوکا دے کر صارفین کے اکاؤنٹس، پاس ورڈز اور لاگ اِن سیشنز تک رسائی حاصل کر لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل،وزیرداخلہ کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

تحقیقاتی اداروں کے مطابق اس پلیٹ فارم کا تعلق دنیا بھر میں 24 ہزار سے زائد فشنگ ویب سائٹس اور مائیکروسافٹ 365 اور گوگل صارفین کو نشانہ بنانے والی متعدد مہمات سے رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبر انٹیلی جنس، بین الاقوامی تعاون اور بروقت معلومات کے تبادلے کی بدولت ممکن ہوئی، جو سرحدوں سے ماورا سائبر جرائم کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

موضوعات : #intelegenceislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.
تازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
اگلی خبر
No invitation for talks has been extended to PTI National Assembly Speaker

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی :اسپیکر قومی اسمبلی

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

27 ستمبر , 2026
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

27 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔