ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیلاب سے تباہی کی ہولناک داستانیں، ہر طرف پانی ہی پانی، بحالی شروع نہ ہو سکی

9 مہینے پہلے
A A
سیلاب سے تباہی کی ہولناک داستانیں، ہر طرف پانی ہی پانی، بحالی شروع نہ ہو سکی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، بہاولپور(پاک ترک نیوز ) پنجاب میں سیلاب نے تباہی کی ہولناک داستانیں لکھی ہیں، اب تک متاثرہ اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جس کے باعث بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا، پانی اترے گا تو بحالی شروع ہوگی، کئی بستیاں اور مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے، 82 ہزار 952 افراد کو سیلاب نے نقصان پہنچایا، 36 ہزار 658 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔
علی پور میں کئی بستیاں اجڑ گئیں، بستی لاشاری ، بستی چنجن ، بستی میسر ، بستی چانڈیہ سیلابی پانی کی نذر ہو گئیں، خان گڑھ ڈوئمہ، سیت پور، لتی ماڑی، چوکی گبول، عظمت پور شدید متاثر ہوئے، گھلواں دوم ، چوکی گبول ، مڑی اور دیگر علاقے بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں۔
دریائے ستلج میں منچن آباد کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے ، تاحال بحالی کا عمل شروع نہ ہو سکا، موضع بہرامکا ہٹھاڑ میں متاثرین کی زندگیاں معمول پر نہ آسکی۔
منچن آباد کے 15 سے زائد دیہات کا تاحال زمینی رابطہ منقطع ہے، متاثرہ علاقوں میں اب بھی 5 سے 7 فٹ تک سیلابی پانی موجود ہے، سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں سیلاب سے صورتحال ابتر ہو گئی، اوچ شریف کے 36 موضع جات میں مکانات منہدم ہوئے، ہزاروں ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔
دریائے ستلج کے ریلوں نے منچن آباد کے 67 موضع جات میں بھی تباہی مچا دی، 76 کلومیٹر دریائی بیلٹ میں 56 ہزار 374 افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔
شجاع آباد کی بستی سو من میں بھی سب ملیا میٹ ہو گیا، سیکڑوں مکانات گرنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔چشتیاں میں سیلابی ریلے نے 47 موضع جات کو لپیٹ میں لے لیا، لوگوں کے گھر بار اجڑ گئے۔
عارف والا میں بھی ہر طرف تباہی کی داستانیں ہیں، کئی بستیاں برباد ہو گئیں، مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
جلالپور پیروالا میں موٹر وے بھی سیلاب کی نذر ہو گئی، ایم فائیو کو جلالپور پیر والا کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 5لاکھ 94 ہزار 936کیوسک ریکارڈ کی گئی، سکھر بیراج پر 5 لاکھ 8 ہزار830 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ کم ہوکر2لاکھ30ہزار کیوسک پر آ گیا۔
گھوٹکی میں سیلابی پانی رونتی بچاؤ بند سے ٹکرا گیا، کپاس اور گنے کی فصلیں زیر آب آ چکی ہیں،اوباڑو کی یونین کونسل بانڈ اور قادر پور میں کچے کے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، نوشہرو فیروز میں کمال ڈیرو کے قریب ماہی جو بھان کا زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ، 50 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔
نوڈیرو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 26 ہزار 67 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، موریا لوپ بند اور برڑا پتن پر پانی کا شدید دباؤ ہے۔
سیلاب سے مٹھو کھڑو گاؤں شدید متاثر ہو گیا، پانی گھروں میں داخل ہونے لگا ہے۔

موضوعات : bahalwalnagarchinabchistianflood
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rain in many cities, flash floods in twin cities
پاکستان

کئی شہروں میں بارش، جڑواں شہروں میں جل تھل ایک

4 جون , 2026
Meteorological Department issues alert of heavy rains from May 11 to 13
تازہ ترین

محکمہ موسمیات کا 11سے 13مئی تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ

9 مئی , 2026
Above normal rainfall forecast in Punjab in next three months
تازہ ترین

پنجاب میں آئندہ تین ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

7 مئی , 2026
The weather is still hot in most parts of the country today.
تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم

4 مئی , 2026
Karachiites should get ready, a new spell of rain is set to arrive
اہم ترین 3

کراچی والے ہو جائیں تیار،بارش کا نیا اسپیل آنے کو تیار

4 اپریل , 2026
5 people including a girl died in a fire due to heavy rain in Karachi
تازہ ترین

کراچی میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ،بچی سمیت 5افراد جاں بحق

2 اپریل , 2026
اگلی خبر
اسرائیل کے مختلف ملکوں پر حملوں کی مذمت کافی نہیں، اب راستہ روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

اسرائیل کے مختلف ملکوں پر حملوں کی مذمت کافی نہیں، اب راستہ روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیں

50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔