کراچی ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل مسٹر جوہون کم کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران سندھ اور کوریا کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پہلا بڑا منصوبہ 11-2010ء میں کوریا کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا، کراچی: کوریا کے تعاون سے حیدرآباد۔میرپورخاص سڑک کی تعمیر سے علاقائی رابطوں میں نمایاں بہتری آئی۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سڑک منصوبے کے بعد مزید کوریائی سرمایہ کاری نہیں آئی، اب تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کوریائی کمپنیوں کو سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی اور ڈی سیلینیشن منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔سندھ سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے موزوں ترین صوبہ ہے، کوریائی سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں،
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
قونصل جنرل کوریا نے سندھڑی آم کی کوریا درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھڑی آم کی کوریا برآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دے دی ۔
قونصل جنرل کوریا نے کہا کہ سندھڑی آم دنیا کے بہترین آموں میں شمار ہوتا ہے، کوریا میں اس کی بڑی مارکیٹ موجود ہے، ملاقات میں سندھ میں کوریائی آٹوموبائل صنعت اور گاڑیوں کی مقامی پیداوار پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔










