منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ،امریکی وزیر خارجہ

2 مہینے پہلے
A A
Positive progress has been made towards reopening the Strait of Hormuz, says US Secretary of State.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور امریکا کو امید ہے کہ معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات کی تصدیق کے بعد ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ایسا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی حکام اس وقت بھی ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انھیں امید ہے کہ آج یا کل معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال ہو جائے گی۔

اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا کہ مجوزہ انتظام کے تحت ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد کرنے کے بجائے آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تاہم ایران کی جانب سے امریکہ کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ تہران اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کرچکا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ سفارتی رابطے جاری ہیں اور ممکنہ معاہدے کے مسودے مختلف فریقوں کے درمیان گردش کر رہے ہیں۔

قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران۔امریکا معاہدہ ابھی نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں یا دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کی ثالثی میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطر اور عمان دونوں ممالک کے درمیان تجاویز اور مسودوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں۔

اطلاعات ہیں کہ ایران آنے والے اور جانے والے بحری راستوں کے انتظام سے متعلق مخصوص اختیارات کا خواہاں ہے، جبکہ امریکا اس بات پر زور دے رہا ہے کہ بین الاقوامی جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہے اور کسی ملک کو تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کا اختیار نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں نے ممکنہ معاہدے کو تیل کی سپلائی بحال ہونے کی امید سے جوڑا، جس کے باعث برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودوں میں کئی فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے اور آبنائے ہرمز میں معمول کی جہاز رانی بحال ہو جاتی ہے تو نہ صرف عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ کم ہوگا بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان وسیع تر سفارتی مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament
تازہ ترین

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر
اہم ترین 2

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026
What impact will oil prices rising above $100 have on Pakistan
تازہ ترین

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

22 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

22 ستمبر , 2026
نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ
پاکستان

نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

22 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf's fundraising for the long march has become a mystery.
پاکستان

لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ معمہ بن گئی

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Trump administration prepares to impose strict restrictions on US imports of Chinese data center technology.

ٹرمپ انتظامیہ کی چینی ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کی امریکی درآمد پر سخت پابندی لگانے کی تیاریاں شروع

یہ بھی پڑھیں

Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026
What impact will oil prices rising above $100 have on Pakistan

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

22 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

22 ستمبر , 2026
نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔