پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کو امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ڈالر تک کا بانڈ جمع کرانا پڑ سکتا ہے۔

وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پروگرام بی-1 (کاروباری) اور بی-2 (سیاحتی) ویزوں پر لاگو ہوگا۔ قونصلر افسران کو اختیار ہوگا کہ وہ درخواست گزار سے ویزا جاری کرنے کی شرط کے طور پر زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ڈالر تک کا بانڈ طلب کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2025 میں شروع کیے گئے آزمائشی ویزا بانڈ پروگرام کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ یہ نظام ویزا کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے مؤثر ثابت ہوا۔

پائلٹ پروگرام کے دوران 5 ہزار، 10 ہزار اور 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈ کی شرط رکھی جا سکتی تھی، تاہم نئے ضابطے کے تحت 5 ہزار ڈالر کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ بانڈ کی حد بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

نیا قانون 3 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ اس پروگرام کا اطلاق جن 50 ممالک کے شہریوں پر ہوگا، ان میں 30 افریقی ممالک شامل ہیں، جبکہ دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، بھوٹان، کمبوڈیا، کیوبا، جارجیا، کرغزستان، منگولیا، نیپال، نکاراگوا، پاپوا نیو گنی، تاجکستان، ترکمانستان، وینزویلا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام کرنے کے رجحان کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب امیگریشن اور انسانی حقوق کے حامی حلقوں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جائز مسافروں کے لیے امریکا کا سفر مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا۔

حقوق کے کارکنوں کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں سے قانونی امیگریشن بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ان اقدامات کو قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتی ہے

موضوعات : immigrant visasUSAvisa
ShareSend

متعلقہ خبریں

Strait of Hormuz will remain closed until conditions are met Qalibaf
تازہ ترین

آبنائے ہرمز شرائط پوری ہونے تک بند رہے گی: قالیباف

20 ستمبر , 2026
ایران کی امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے 3 شرائط
اہم ترین 2

ایران کی امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے 3 شرائط

20 ستمبر , 2026
US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.
تازہ ترین

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
A US B-2 bomber made history by firing an anti-ship missile for the first time.
تازہ ترین

امریکی بی ٹو بمبار نے پہلی بار بحری جہاز شکن میزائل داغ کر تاریخ رقم کر دی

14 ستمبر , 2026
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش

13 ستمبر , 2026
Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK
تازہ ترین

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The last chance for Pakistan to make a comeback.

پاکستان کیلئے واپسی کا آخری موقع

یہ بھی پڑھیں

There has been a 31% decrease in the number of MDCAT candidates in the last five years.

گزشتہ پانچ سالوں میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد میں 31فیصد کمی

21 ستمبر , 2026
The country needs an end to political tension, not further confrontation Barrister Gohar.

ملک کو مزید تصادم نہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

21 ستمبر , 2026
Brother of Dubai's ruler Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum passes away; 10-day mourning period announced.

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کا انتقال ،10روزہ سوگ کا اعلان

21 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
The world will sing my songs — Today marks the 100th birth anniversary of the 'Queen of Melody,' Noor Jehan.

گائے گی دنیا گیت میرے ،ملکۂ ترنم نور جہاں کی آج 100ویں سالگرہ

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔