منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات پر زور

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan urges talks with US and Iran
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی ہو چکی ہے اور تنازع کو خطے کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روکنا ضروری ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ چند روز کے امن کے باوجود مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال دوبارہ تشویشناک ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں اور انہیں اسلام آباد معاہدے اور قطر اعلامیے کے دائرہ کار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری ہی اس بحران کا واحد مؤثر راستہ ہے اور امریکا اور ایران کی کشیدگی کو خطے کے دیگر ممالک تک نہیں پھیلنا چاہیے۔

ترجمان نے سعودی عرب پر غیر ریاستی عناصر کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر پاکستان سعودی عرب کے مؤقف کو دیکھے گا، جبکہ انہیں اس بارے میں علم نہیں کہ عراق نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے یا نہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹی وی، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی محدود کرنے پر ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام مضحکہ خیز ہے۔ ان کے مطابق بھارت حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے گنجائش ختم کر چکا ہے اور آزاد آوازوں کو دبانے کے لیے پابندیوں اور جابرانہ اقدامات پر انحصار کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا اور صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اظہارِ رائے کی آزادی پر عائد قدغنوں کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے گناہ قید کا صدمہ خاتون کی جان لے گیا

ترجمان دفتر خارجہ نے جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جان بوجھ کر گمراہ کن تاثر دینے اور پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے جامع جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر مکمل اعتماد ہے، جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ جون 2023 میں طے پایا تھا، جبکہ کویت نے اب اس معاہدے کی باضابطہ توثیق بھی مکمل کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان چار دہائیوں پر محیط مضبوط دفاعی تعلقات کا تسلسل ہے۔

موضوعات : ameicapakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

US President's ultimatum to Iran
تازہ ترین

امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم

22 ستمبر , 2026
Is the 10-rupee note being discontinued in Pakistan
اہم ترین 3

کیا پاکستان میں 10روپے کا نوٹ ختم ہو رہا ہے؟

22 ستمبر , 2026
799 Pakistani workers died abroad in two years; highest number of deaths in Saudi Arabia.
تازہ ترین

2سال میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ اموات

21 ستمبر , 2026
Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.
تازہ ترین

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Financial support received from 6 banks for a large industrial zone near Lahore, the project has entered the construction phase.

لاہور کے قریب بڑے صنعتی زون کے لیے 6 بینکوں سے مالی معاونت حاصل، منصوبہ تعمیراتی مرحلے میں داخل

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔