بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پٹرول پمپ بند ہوں گے یا نہیں؟ ڈیلرز کی تنظیمیں تقسیم

3 مہینے پہلے
A A
Will petrol pumps close or not Dealer associations divided.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرول پمپ بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے؟ ملک بھر میں پٹرول کی فراہمی پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ۔ وزارتِ پٹرولیم سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایک تنظیم نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا، جبکہ دوسری بڑی تنظیم نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ روزانہ پٹرولیم قیمتیں مقرر کرنے کے مجوزہ نظام پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اگر ہڑتال ہوتی ہے تو لاکھوں شہری، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ دیکھیے یہ رپورٹ۔

پٹرولیم ڈیلرز کی دو بڑی تنظیمیں ایک ہی معاملے پر دو مختلف راستوں پر چل پڑیں۔ آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وزارتِ پٹرولیم سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج ملک بھر میں ہڑتال اور پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تنظیم کے جنرل سیکرٹری نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق قیمتیں روزانہ نہیں بلکہ ماہانہ بنیادوں پر مقرر کی جانی چاہئیں تاکہ ڈیلرز اور صارفین دونوں غیر یقینی صورتحال سے بچ سکیں۔

دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری ہڑتال سے گریز کرتے ہوئے کل کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔تنظیم کے وائس چیئرمین طارق حسن کے مطابق اوگرا نے ڈیلرز سے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے تاکہ روزانہ قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مزید مشاورت کی جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ہڑتال کی جائے یا اوگرا کو مزید وقت دیا جائے۔

ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ اگر قیمتیں روزانہ تبدیل ہوئیں تو پٹرول پمپ مالکان کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ایک ہی دن میں قیمت کم ہونے کی صورت میں پہلے سے موجود ذخیرہ خسارے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ قیمت بڑھنے کی صورت میں صارفین کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی روس اور بنگلا دیش کے ہم منصب سے ملاقات

ہڑتال کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں نے احتیاطاً پٹرول پمپوں کا رخ کرنا شروع کر دیا، جس کے باعث کئی مقامات پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر پمپ بند ہوئے تو دفاتر، تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔

ٹرانسپورٹرز نے بھی خبردار کیا ہے کہ طویل ہڑتال کی صورت میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

اب سب کی نظریں کل ہونے والے اہم اجلاس پر ہیں، جہاں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن یہ فیصلہ کرے گی کہ ہڑتال میں شامل ہونا ہے یا اوگرا کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دینی ہے۔ اس فیصلے پر نہ صرف ملک بھر میں پٹرول کی فراہمی بلکہ لاکھوں شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی منحصر ہوگی۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اہم ترین 3

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا
تازہ ترین

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان
اہم ترین

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final
اہم ترین 3

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
اہم ترین 3

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026
وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال
اہم ترین 2

وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال

27 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In