واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) آبنائے ہرمزں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی محکمہ خزانہ کا بڑا ایکشن،ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے ہتھیار خریدنے والے عالمی نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
ہتھیاروں کی غیر قانونی خریداری میں ملوث 7 افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا،امریکی وزیر خزانہ نے کہا صدر ٹرمپ کا واضح موقف ہے کہ ایران کو ہر صورت ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا پڑے گا۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا ایران کے وار مشین کو فنڈ دینے والے غیر قانونی نیٹ ورکس کو تباہ کرتے رہیں گے،پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں ایرانی، روسی اور اطالوی شہریوں سمیت نائجیریا کی کمپنی بھی شامل ہیں ۔
امریکہ میں موجود بلیک لسٹ کیے گئے تمام افراد اور کمپنیوں کے اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیئے گئے ،امریکی شہریوں یا کمپنیوں کے ان بلیک لسٹ افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالیاتی لین دین پر سخت پابندی عائد کی گئی ۔امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کو سخت سول اور فوجداری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












