تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ کویت میں علی السالم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں امریکی فوج کے 2 ڈرون ہینگر اور ایندھن کا ایک گودام تباہ کردیا ۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قومی وسائل کی لوٹ مارکے خاتمے تک جارح کوسزا دینے کا عمل جاری رہےگا، امریکی قابضین، لٹیروں کو خطے سے بےدخل کرنے تک جارح کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے مطابق ڈرون طیارے کو ایرانی شہر بندر امام خمینی میں مار گرایا گیا، ڈرون کا ملبہ ایک رہائشی گھر پر گرا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے خلاف حملہ آوروں کی مدد کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو انہیں سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔












