منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت

8 مہینے پہلے
A A
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت
Share on Facebookwhatsapp

تیانجن ( پاک ترک نیوز ) ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے جاری اعلامیے میں پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید کی گئی ہے جب کہ دہشتگردی پر پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اور دو ٹوک رہا ہے جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
ایس سی او کے جاری اعلامیہ میں دہشت گردی کی تمام اقسام کو قابل مذمت قرار دینا بھی پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں بچوں کی سکول بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ایس سی او اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت سمیت دہشت گردی کے تمام پہلوؤں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی، اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ اور مؤثر کارروائی کی جائے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تمام نسلی سیاسی گروہوں کے نمائندو کی شمولیت سے وسیع شرکت کے ساتھ حکومت قائم کی جائے۔
ایس سی او اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر قوم کو آزادی سے اپنے سیاسی، سماجی اور اقتصادی راستے کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے، دہشتگرد گروہوں کو سیاسی یا کرائے کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان ہمیشہ سے دہشتگردی میں سرحد پار سہولت کاری کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کرتا آیا ہے۔
جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بچوں کی بس پر حملے سمیت دیگر دہشتگردی واقعات میں بھارتی کردار کو شواہد کے ساتھ ثابت کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اعلامیے میں بھی پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کا جواب آج تک بھارتی حکومت نے نہیں دیا۔
افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جس کا ذکر ایس سی او اعلامیہ میں کیا گیا، سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان نے متعدد بار دنیا کے سامنے شواہد رکھے آج ایس سی او اعلامیہ نے بھی اس کو اجاگر کردیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا جاری اعلامیہ پاکستان کا دہشتگردی سمیت مختلف تنازعات کے حوالے سے موقف کی تائید کرتا ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھر رہا ہے۔

موضوعات : beijingchinacsoprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting chaired by Prime Minister, consultations on accelerating development projects
پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے پر مشاورت

21 اپریل , 2026
Chinese Ambassador meets Ishaq Dar
اہم ترین 3

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

21 اپریل , 2026
Allama Iqbal was a benefactor of Muslims and a great intellectual leader, says Prime Minister
اہم ترین 2

علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن ،عظیم فکری رہنما تھے ،وزیراعظم

21 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور
اہم ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

20 اپریل , 2026
چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 2

چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
اگلی خبر
شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

21 اپریل , 2026
امریکی نائب صدر کی آج واشنگٹن سے روانگی ،کل اسلام آباد پہنچیں گے

امریکی نائب صدر کی آج واشنگٹن سے روانگی ،کل اسلام آباد پہنچیں گے

21 اپریل , 2026
مذاکرات کی ناکامی پر بات نہیں کرنا چاہتے ،قطر

مذاکرات کی ناکامی پر بات نہیں کرنا چاہتے ،قطر

21 اپریل , 2026
مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہو گا،ایران کا اعلان

مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہو گا،ایران کا اعلان

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔