پشاور ( پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ پیش کر دیا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ سہیلی آفریدی نے بجٹ تقریر میں کہا کم سے کم اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے، امن و امان کیلئے 191 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا گڈ گورننس اقدامات کیلئے 19.3 ارب ،احساس مستحق پروگرام کیلئے 15 ارب، صحت کارڈ کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ۔خواجہ سراؤں کی فلاح کیلئے 100 ملین رکھے گئے ہیں
ٰیہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا احتجاج
وزیراعلیٰ نے کہاسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کیلئے 14 ارب، ایم ٹی آئی ہسپتالوں کیلئے 80 ارب ، نئے جنرل ہسپتال کیلئے 4 ارب روپے رکھے گئے
وزیراعلیٰ نے کہا ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 10 ارب پشاور بحالی پروگرام کیلئے 36 ارب ، بی آر ٹی کیلئے 7.5 ارب روپے، ریسکیو 1122 توسیع کیلئے 2.2 ارب مختص کیے گئے ہیں
سہیل آفریدی نے کہا سڑکوں کی بہتری کیلئے 52 ارب روپے ۔قبائلی اضلاع سیاحت کیلئے 800 ملین ،خوشحال ہزارہ پروگرام کیلئے 4 ارب ،اقلیتوں کیلئے 51 ملین اور کسان پروگرام کیلئے 2 ارب مختص کیے گئے












