لاہور( پاک ترک نیوز) محفوظ محرم کے نام سے اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی ایپ تیار کر لی گئی ۔ تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کےمقامات کی جیو ٹیکنگ مکمل ہو گئی ، ڈرونز سےڈیجیٹل نگرانی کی گئی ، وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔
محفوظ محرم خصوصی ایپ کےذریعےشہری مشتبہ شخص، مشکوک سرگرمی یا نامکمل حفاظتی انتظامات کی اطلاع دے سکیں گے، لائیو لوکیشن اور امیج شیئرنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی، سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا امن وامان برقرار رکھنے کےلئے علمائے کرام سے قریبی رابطہ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، اشتعال انگیز مواد کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔












