جنیوا(پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایران سے معاہدہ کر لیا۔
جی سیون اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی سیون ممالک سے ایران معاہدے کی تفصیلات پر بات کی ہے، جی سیون ممالک بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایران سے معاہدہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں ،دوبارہ بمباری کی طرف جا سکتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں معیشت کی زبوں حالی نہیں چاہتا تھا، معاہدہ نہ کرتے تو آبنائے ہرمز نہ کھلتی۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو بعض اوقات کچھ جذباتی ہوجاتا ہے لیکن اچھا ساتھی رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے افزودہ جوہری مواد نکال کر ناکارہ بنائیں گے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک کر پوری دنیا کو تباہی سے بچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنائے گا نہ حاصل کرے گا۔امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کی ایک کاپی اسرائیل کو بھیجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا۔












