اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیر اعظم نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دیئے ۔آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے مقرر کیا گیا
ایف بی آر کو 5 ہزار 265 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دے دیا گیا۔مالی سال 2026-27 کے لیے ٹیکس محصولات کا بڑا ہدف مقرر کیا گیا
نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 336 ارب روپے مقرر،حکومت نے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے محصولات میں اضافے پر توجہ مرکوز کر لی گئی
ایف بی آر کو محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ،مالی نظم و ضبط اور آمدن میں اضافے کو بجٹ حکمت عملی کا محور قرار دیا گیا۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے آمدن اور اخراجات کا فریم ورک طے کر لیا۔بجٹ دستاویزات میں محصولات اور خسارے کے اہم اہداف شامل ہیں
مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ریونیو بڑھانے اور خسارہ محدود رکھنے پر زور دیا گیا۔












