تہران (پاک ترک نوز ) ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان کر دیا ،عسکری کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہےمسلح افواج کی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کیا جا رہا ہے
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے کہا اگر جنوبی لبنان اور ایران کے خلاف حملے جاری رہے تو ایران شدید اور طاقتور جواب دے گا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران نے جنگ یا مذاکرات کو ترک نہیں کیا،تہران کی ترجیح قومی سلامتی اور ہمارے لوگوں کا امن ہے۔
ایرانی صدرنےکہا ہم قوم کے حقوق کا بااختیار طریقے سے دفاع کریں گے،کسی بھی خطرے کے پیش نظر پیچھے نہیں ہٹیں گے
ایرانی صدر نےکہا سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو بازو ہیں، ہم نے نہ تو میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کی میز،اتحاد اور عقلیت کے ساتھ ایران اس آزمائش سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گا












