پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے 5 ارب ڈالر کی درآمدی بچت ممکن

2 گھنٹے پہلے
A A
Petrochemical complex could save $5 billion in imports
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 میں ماہرین اور صنعتکاروں کا کہناہے ملک میں عالمی معیار کا پیٹروکیمیکل کمپلیکس قائم کر کے آئندہ پانچ برسوں میں 5 ارب ڈالر تک کی درآمدی بچت اور 2 ارب ڈالر سے زائد اضافی برآمدات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، زراعت، تعمیرات، پیکیجنگ اور آٹوموٹو سمیت متعدد شعبوں کو خام مال فراہم کرتی ہے اور عالمی سطح پر مسابقتی صنعت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون علی خان نے کہا پاکستان کی کیمیکل اور پیٹروکیمیکل مارکیٹ کا حجم سالانہ 14 ارب ڈالر سے زائد ہے، تاہم اس طلب کا بڑا حصہ درآمدات سے پورا کیا جا رہا ہے۔

ہارون علی خان نے کہا ہ مؤثر صنعتی پالیسیوں، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عالمی معیار کے نیفتھا کریکر و پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان درآمدی انحصار میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف 5 ارب ڈالر کی درآمدی متبادل پیداوار ممکن ہوگی بلکہ 2 ارب ڈالر سے زائد اضافی برآمدات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔

ہارون علی خان کا کہنا تھا کہ کیمیکل صنعت جدید صنعتی معیشت کی بنیاد ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے صنعتی ترقی، جدت اور برآمدات کے فروغ کے لیے پیٹروکیمیکل شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔

ایکسپو کے شرکاء کو بتایا گیا کہ مربوط پیٹروکیمیکل ویلیو چین کی ترقی سے ایک لاکھ سے زائد براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ اس سے 50 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ڈاؤن اسٹریم صنعتی پیداوار کو بھی فروغ ملے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹروکیمیکل شعبے کی ترقی پاکستان کی صنعتی خودکفالت، برآمدی نمو اور معاشی استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

موضوعات : #petrochemicalcomplexpetro
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
New oil and gas discoveries increase Pakistan's energy reserves

تیل اور گیس کی نئی دریافت پاکستان کے توانائی ذخائر میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں

America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026
7.8-magnitude earthquake hits Philippine island of Mindanao, killing 5

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک

8 جون , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

8 جون , 2026
Bilawal Bhutto Zardari expresses concerns over the situation in Azad Kashmir

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔