پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی ،پانی کی قلت ،آبادی میں اضافے کے چیلنجز کا سامنا ہے ،وزیراعظم

18 گھنٹے پہلے
A A
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر پیغام میں کہا کہ تحفظ خوراک کے عالمی دن پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بیماریوں اور آلودگی کے خطرات سے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشترکہ اور بامقصد ہدف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا زراعت اور غذائی نظام و ترسیل سے وابستہ ہر فرد بشمول کاشتکار، مویشی پال، ماہی گیر، محققین، تحفظ خوراک کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم ان کی بے مثال خدمات اور کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عالمی یوم تحفظ خوراک اقوام متحدہ کی سرپرستی اورعالمی ادارۂ صحت کی مشترکہ قیادت میں منایا جاتا ہے ۔۔یہ دن بذریعہ خوراک ممنکہ بیماریوں اور خطرات کی روک تھام، انکی بروقت نشاندہی اور مؤثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس سال خوصی رپورٹ جاری کی گئی میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں سالانہ 866 ملین افراد آلودہ خوراک کے باعث بیمار اور ہر سال تقریباً 15 لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مزید براں، دنیا بھر کی پیداواری صلاحیت میں کمی، طبی اخراجات، معاشی نقصانات، سماجی مسائل، سیاحت وتجارت کی تنزلی اسکے علاوہ ہیں۔

خوراک سے وابستہ خطرات کے عالمی اعداد و شمار کا ایسا مستند و جامع تجزیہ، ممالک کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پالیسی سازی، وسائل اور ضروری مداخلتی اقدامات کی ترجیحات کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے۔غیر محفوظ خوراک سے پیدا کردہ بیماری اور غذائی قلت کا سد باب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان زرخیز زمین، محنتی کسان اور زرعی صلاحیتوں و وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ تاہم ملکی زراعت کو جامع تحقیق کی کمی، موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، آبادی میں اضافہ، خوراک کے بدلتے رجحانات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیۓ مربوط اور متقاضی حکمتِ عملی پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مضبوط غذائی تحفظ، زرعی پیداوار بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کی کمی کے لیۓ زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی جامع اقدامات کر رہی ہے۔

ان اقدامات میں معیاری بیجوں کی فراہمی، زرعی خام اجزاء کی بہتر دستیابی، زرعی مشینری کا استعمال، ویلیو چینز کی مضبوطی، ذخیرہ کاری اور منڈیوں کے نظام میں بہتری شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے حاصل شدہ علم اور تجربات سے حکومتی سطح پر استفادہ اورصارفین کی سطح پر خوراک کے صفائی، معیاری انتظام اور پکانے کے بنیادی اصولوں سے غذائی خدشات سے موثر انداز میں نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا میں وفاقی و صوبائی حکومت، کسان، جامعات، تحقیقی اداروں، نجی شعبے، سول سوسائٹی، ذرائع ابلاغ، ترقیاتی شراکت داروں اور ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ محفوظ، مضبوط اور صحت افروز غذائی نظام کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں

وزیراعظم نے کہا آئیے آج خوراک اور قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کا تجدید عہد کریں تاکہ پاکستان کو ایک محفوظ، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور خود کفیل غذائی مستقبل میسر ہو سکے۔

موضوعات : climate changepmshahbazsharifwater scarcity
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت
تازہ ترین

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
President Zardari, Prime Minister pay tribute to security forces for killing terrorists
تازہ ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

5 جون , 2026
International practical cooperation is essential for environmental protection, says Prime Minister
اہم ترین 2

ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

5 جون , 2026
ملکی امن کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ،وزیراعظم
اہم ترین 2

ملکی امن کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ،وزیراعظم

4 جون , 2026
Achieving export-led development goals is our top priority, says Prime Minister
تازہ ترین

برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

4 جون , 2026
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور
اہم ترین 2

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور

3 جون , 2026
اگلی خبر
فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر ایران آیا ،محسن نقوی

فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر ایران آیا ،محسن نقوی

یہ بھی پڑھیں

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

7 جون , 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

7 جون , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

7 جون , 2026
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

7 جون , 2026
ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

7 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔