اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سب سے پہلے سوات پہنچنے جہاں وفاقی وزیر امیرمقام نے ان کا استقبال کیا ، وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔












