اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری پالیسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں حکومتی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو اہم ہدایات متوقع ہے۔
اجلاس میں ایندھن کی بچت کے لئے لئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔












