تہران (پاک ترک نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہناہے معاہدے کے اکثر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا دوسرے ممالک کی جانب سے بھی سفارتکاری کوششیں جاری ہیں،جنگ کے خاتمے کیلیے ایران مذاکرات کر رہا ہے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب اسی طریقے سے دیا جائےگا، اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔












