واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے، ایران جنگ ہار چکاہے،معاہدہ کرنے تک ایران کوکوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دوبارہ سخت اقدام اٹھا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ وہ جانتے ہیں کیا ہونا ہے۔
ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیں گے، واشنگٹن ایران سے واضح اور قابلِ قبول ردعمل چاہتا ہے۔، ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے، ہمیں درست جواب حاصل کرنا ہوگا، عاہدے کے معاملے میں امریکا سوچ سمجھ کر آگے بڑھے گا۔۔امریکی صدر نے مزید کہا آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے تاہم امریکا کسی جلد بازی میں نہیں ہے۔












