کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں کوکین میکر پنکی کے کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی انمول عرف پنکی کا بڑا سہولت کار پکڑا گیا۔
انمول پنکی کے اکاؤنٹس سنبھالنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق ملزم کراچی میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کرتا تھا۔
کراچی میں موجود کسٹمرز ملزم کو پیسے ٹرانسفر کرتے تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا،ملزم کی حراست سے پنکی نیٹ ورک کے خلاف اہم شواہد حاصل ہوسکیں گے۔ آئندہ چند روز میں مذید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔انمول پنکی کے اہلخانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث ،،تین بھائیوں ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آ گیا۔











