ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔آفریدی نے یہ سنگِ میل بنگلہ دیش کے اوپنر مہدی حسن جوی کو پہلے دن کے کھیل کے دوران آؤٹ کر کے حاصل کیا۔









