تہران (پاک ترک نیوز )آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ، ایرانی میڈٰا کا دعویٰ ،رپورٹس کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی جہاز پر دو میزائل فائر کیے گئے، پاسداران انقلاب کی جانب سے روکنے کی وارننگ نظر انداز کرنے کے بعد جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کے لیے پروجیکٹ فریڈم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا،ایران نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش پر امریکی جہازوں پر حملے کی دھمکی دی تھی۔












