جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اس سال بھی تباہ کن موسمی حالات لانے والے ال نینو کا خطرہ

4 مہینے پہلے
A A
Disastrous EL Neno Predicted to Occur in Coming Monsoon
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم کے 34ویں اجلاس کے دوران رواں سال 2026 کے لئے جون تا ستمبر جاری رہنے والے جنوب مغربی مو ن سو ن کے موسم کے لئے پیشینگوئیوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔جن میںاس سال پھر تباہ کن موسمی تغیرات لانے والے ال نینو کے وقوع پزیر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
مالدیپ کے دارالحکومت مالےمیں منعقدہ فورم میںمختلف مشاہدہ شدہ اور ابھرتی ہوئی موسمی خصوصیات پر غور کیا گیا جو جنوب مغربی مون سون کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں جیسے ال نینو سدرن آسکیلیشن (Enso)، بحر ہند کے ڈوپول (آئی او ڈی)، موسم سرما اور بہار کے شمالی نصف کرہ (NH) کی برف کا احاطہ اور زمین کی سطح کے درجہ حرارت کی بے ضابطگیاں۔فی الحال، استوائی بحرالکاہل میں جنوبی ابھار اینسو کےحالات ال نینو حالت کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
ال نینو ایک قدرتی طور پر پایا جانے والا آب و ہوا کا رجحان ہے جو وسطی اور مشرقی استوائی بحر الکاہل میں سطح کے درجہ حرارت کو گرم کرتا ہے۔ یہ ہواؤں، دباؤ اور بارش کے انداز میں تبدیلی لاتا ہے۔ ال نینو اور اس کے مخالف لا نینا کے درمیان موسمی حالات غیرجانبدار حالت کے ساتھ گھومتے رہتے ہیں۔آخری ال نینو نے 2023 کو ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین سال اور 2024 کو اب تک کا گرم ترین سال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


"عالمی موسمیاتی ماڈل کی پیشینگوئیوں کی بنیاد پر ماہرین کے درمیان اتفاق رائے ہے کہ 2026 کے مون سون سیزن کے دوران ال نینو کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق غیر جانبدار آئی او ڈی حالات فی الحال بحر ہند پر غالب ہیں اور آب و ہوا کے ماڈل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مو ن سون کے موسم میں بعد میں ایک مثبت آئی او ڈی مرحلہ ابھرنے کا امکان ہے۔


چنانچہ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 2026 کے جنوب مغربی مون سون سیزن کے دوران جنوبی ایشیاء کے بیشتر حصوں بالخصوص خطے کے وسطی حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔تاہم شمال مغربی، شمال مشرقی اور جنوبی علاقے کے کچھ حصوں میں معمولکے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ان موسمی تغیرات کی وجہ سے آمدہ مون سون سیزن کے دوران جنوبی ایشیا کے بیشتر حصوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

موضوعات : #weatherchangeselnano
ShareSend

متعلقہ خبریں

Big change in China's moon mission
تازہ ترین

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

23 اگست , 2026
Rain forecast for the country's upper regions.
تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

10 جولائی , 2026
Warning! The oceans are sounding the alarm; record-breaking heat has plunged the world into concern.
تازہ ترین

خبردار! سمندر خطرے کی گھنٹی بجانے لگے، ریکارڈ گرمی نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا

4 جولائی , 2026
Rain in Islamabad, Meteorological Department predicts more clouds in Punjab
تازہ ترین

اسلام آباد میں بارش ،محکمہ موسمیات کی پنجاب میں پھر بادل برسنے کی پیش گوئی

22 جون , 2026
Severe heat wave forecast from today to May 31
تازہ ترین

آج سے31 مئی کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی

25 مئی , 2026
اگلی خبر
China's silent war, America's space dominance in danger

چین کا خاموش وار، امریکا کا خلائی غلبہ خطرے میں

یہ بھی پڑھیں

Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026
Non-bailable arrest warrants issued for 51 PML-N leaders, including Talal Chaudhry, Musadik Malik, and Javed Latif.

طلال چودھری ،مصدق ملک ،جاوید لطیف سمیت ن لیگ کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔