جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

1 گھنٹہ پہلے
A A
The world is in the grip of severe climate risk, powerful El Niño is likely to continue until February 2027
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کا ال نینو موسمیاتی رجحان مزید شدت اختیار کرے گا اور دسمبر میں اپنے عروج پر پہنچ سکتا ہے۔ ادارے کے مطابق اس بات کا تقریباً 100 فیصد امکان ہے کہ ال نینو فروری 2027 تک برقرار رہے، جبکہ یہ 1950 کے بعد آنے والے طاقتور ترین ال نینو واقعات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔عالمی موسمیاتی ادارے کی آٹھ اکتوبر کو جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی استوائی حصوں میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت اکتوبر سے دسمبر کے دوران معمول سے 3 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو درجہ حرارت میں یہ اضافہ سابقہ ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہوگا۔

اس سے پہلے نومبر 2015 سے جنوری 2016 کے دوران سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معمول سے 2 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔عالمی موسمیاتی ادارے کی سربراہ سیلیسٹے ساؤلو کے مطابق سمندر میں موجود حرارت کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ ہے، جس سے فضا میں مزید حرارت منتقل ہونے کا امکان ہے۔ال نینو بحرالکاہل کے استوائی حصے میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے پیدا ہونے والا قدرتی موسمیاتی رجحان ہے۔ یہ دنیا کے مختلف خطوں میں درجہ حرارت، بارشوں اور ہواؤں کے معمولات کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں شدید خشک سالی پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ دوسرے خطوں میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ رجحان عموماً ہر دو سے سات سال کے دوران سامنے آتا ہے، تاہم اس کی شدت اور دورانیہ ہر مرتبہ مختلف ہو سکتا ہے۔

یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق اگست 2026 میں عالمی اوسط درجہ حرارت 16 اعشاریہ 96 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو جولائی 2023 کے ریکارڈ کے برابر تھا اور اسے ریکارڈ کے گرم ترین مہینوں میں شمار کیا گیا۔دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کی موسمیاتی اثرات کی تجربہ گاہ کے محققین نے گزشتہ ماہ پیش گوئی کی تھی کہ رواں سال کا انتہائی طاقتور ال نینو جون 2026 سے فروری 2027 کے دوران دنیا بھر میں معمول سے زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کے اندازے کے مطابق اضافی اموات کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

موضوعات : changesclimateelnano
ShareSend

متعلقہ خبریں

Big change in China's moon mission
تازہ ترین

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

23 اگست , 2026
Disastrous EL Neno Predicted to Occur in Coming Monsoon
تازہ ترین

اس سال بھی تباہ کن موسمی حالات لانے والے ال نینو کا خطرہ

4 مئی , 2026
اگلی خبر
Fresh investigation into the Hina Javed murder case begins; high-level committee visits the crime scene.

حنا جاوید قتل کیس کی ازسرِنو تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ

یہ بھی پڑھیں

Production begins on new DC films, ranging from Batman to Wonder Woman.

بیٹ مین سے ونڈر وومن تک، ڈی سی کی نئی فلموں کی تیاری شروع

9 اکتوبر , 2026
Fresh investigation into the Hina Javed murder case begins; high-level committee visits the crime scene.

حنا جاوید قتل کیس کی ازسرِنو تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ

9 اکتوبر , 2026
The world is in the grip of severe climate risk, powerful El Niño is likely to continue until February 2027

دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

9 اکتوبر , 2026
Approval granted to establish Parks and Horticulture Authorities in every district of Punjab; 2,820 new positions to be filled.

پنجاب کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری، 2820 نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

9 اکتوبر , 2026
Two people arrested for entering a US airbase in the UK.

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے میں داخلے پر 2 افراد گرفتار

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔