پیر , 4 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایرانی تجاویز قبول نہیں ،امریکی صدر کی پھر دھمکیاں

2 دن پہلے
A A
Iranian proposals not accepted, US President threatens again
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران ایک پھر آمنے سامنے گئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو ایک بار پھر سخت پیغام بھیج دیا ،امریکا اور ایران میں لفظی جنگ تیز ہونے پر مشرقِ وسطیٰ کی فضا ایک بار پھر بارود کی بُو سے بھری محسوس ہوتی ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظی جنگ محض بیانات کی حد تک نہیں رہی بلکہ اس نے خطے کے امن کو ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا ۔
ایران اور امریکا ایک دوسرے کی تجاویز سے مطمئن نہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی رہنماؤں کے بیانات نے سفارتی تناؤ کو شدت دے دی ، ،کیا مشرق وسطیٰ پھر جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔امریکی صدر کا سخت لہجہ واضح کرتا ہے کہ واشنگٹن تہران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ایران کے لیے دو ہی راستے ہیں ،معاہدہ یا تباہی۔۔۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے جلد نہ نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتےکیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے، جنگ ختم کریں اور ایرانی رجیم دوبارہ کھڑی ہو جائے ایسا نہیں کرنے دینگے ۔ ایران سے فون کے ذریعے بات چیت جاری ہے، ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جن سے مجھے اتفاق نہیں، دو ہی راستے ہیں، ایران کو تباہ کر دیں یا معاہدہ کرلیں، ایران کی تباہی ہماری ترجیح نہیں۔ ۔ پائیدار امن کی کوشش کے دوران بھی جنگ جاری رہ سکتی ہے۔
دوسری طرف ایران سفارتکاری کے دروازے بند نہیں کر رہا ،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے علاقائی ممالک سے رابطے اس بات کا اشارہ ہیں کہ تہران تباہی سے بچنا اور ایک سفارتی بلاک بنانا چاہتا ہےامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران کا جوہری پروگرام ہے ، ۔ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ،ایرانی قیادت کا کہناہے پہلے ضمانت دیں کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہو گی ،آئندہ کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا، یہ سب مان لیں تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔


آخرکار سوال یہ نہیں کہ جنگ ہوگی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کیا فریقین اس کشیدگی کو کنٹرول میں رکھ سکیں گے۔ موجودہ صورتحال ایک ایسے مرحلے کی عکاسی کرتی ہے جہاں مکمل جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مگر مسلسل دباؤ اور طاقت کے مظاہرے نے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ اگر سفارت کاری نے بروقت راستہ نہ نکالا تو ایک معمولی چنگاری بھی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ دونوں ممالک میں اگر کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو دنیا میں تیل اور گیس کا بحران بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی ،ٹرمپ کا کانگریس کو خط


یہاں ایک اہم پہلو پاکستان کا سامنے آتا ہے، جو خاموش ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ایران کی تجاویز پاکستان کے ذریعے پہنچنا اس بات کی علامت ہے کہ اسلام آباد پر دونوں فریقوں کو کسی حد تک اعتماد ہے۔آنے والے دن یہ طے کریں گے کہ یہ کشیدگی ایک اور جنگ میں بدلتی ہے یا ایک نئے معاہدے کی بنیاد بنتی ہے۔

موضوعات : #trumpusiranwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump will have to choose between an impossible war or a bad deal, says Revolutionary Guard
تازہ ترین

ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں کسی کا انتخاب کرنا ہو گا،پاسداران انقلاب

3 مئی , 2026
پاکستان مرکزی ثالث ہے ،تبدیلی کا فیصلہ نہیں  ہوا، ایرانی سفیر
اہم ترین 2

پاکستان مرکزی ثالث ہے ،تبدیلی کا فیصلہ نہیں  ہوا، ایرانی سفیر

3 مئی , 2026
اہم ترین 3

سفارتکاری یا کشیدگی ،فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے  ،ایران

3 مئی , 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے نیا قانون بنانے کا اعلان
اہم ترین 2

ایران کا آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے نیا قانون بنانے کا اعلان

3 مئی , 2026
ایرانی تجاویز ٹرمپ کو پیش ،جلد جائزہ لوں گا،امریکی صدر
اہم ترین

ایرانی تجاویز ٹرمپ کو پیش ،جلد جائزہ لوں گا،امریکی صدر

3 مئی , 2026
افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں،دفتر خارجہ
اہم ترین 2

افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں،دفتر خارجہ

2 مئی , 2026
اگلی خبر
New security system at Pakistani airports, American company ready to invest

پاکستانی ایئر پورٹس پر سکیورٹی کا نیا نظام ،امریکی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں

Major changes in Pakistan's property market, government's efforts to increase investment

پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں، حکومت کی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش

4 مئی , 2026
امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے،ایرانی فوج

امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے،ایرانی فوج

4 مئی , 2026
Decision to change educational curriculum from first to fifth grade in Punjab

پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

4 مئی , 2026
Heatstroke, heatstroke and dehydration dangerous summer hazards

لو، ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن۔گرمیوں کے خطرناک وار

4 مئی , 2026
Babar Azam named best batsman of PSL 11

بابر اعظم پی ایس ایل 11کے بہترین بیٹر قرار

4 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔