اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا،سات ماہ بعد ایک بار پھر گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کو مجموعی طور پر 600 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد کا سامنا ہے ،گھریلو کنکشن کے لیے پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا۔
ارجنٹ وائوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا،پابندی سے ہزاروں نیو کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے










