ہفتہ , 17 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

موبائل کالز اور انٹرنیٹ پیکیجز مزید مہنگے ہونے کا امکان

6 مہینے پہلے
A A
Mobile calls and internet packages likely to become more expensive
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا؟ کال اور انٹرنیٹ پیکجز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے ،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات اب ٹیلی کام سیکٹر تک بھی پہنچ گئے ، ۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کودرکار ڈیٹا جمع کرا دیا ۔
بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے باعث آپریشنل اخراجات میں اضافے کے پیش نظر پی ٹی اے نے کمپنیوں سے پیکجز پر نظرثانی کے لیے معلومات طلب کی تھیں، جس کے جواب میں کمپنیوں نے اپنی تجاویز بھی باضابطہ طور پر پیش کر دیں ۔ یہ تجاویز ٹیلی کام نمائندوں اور پی ٹی اے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاسوں کے بعد جمع کرائی گئیں، جن میں بڑھتے ہوئے اخراجات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے ملک بھر میں نیٹ ورک چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے بھاری توانائی درکار ہوتی ہے۔ کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ اگر ٹیرف میں مناسب ردوبدل نہ کیا گیا تو سروس کے معیار کو برقرار رکھنا، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور نیٹ ورک کی توسیع مشکل ہو سکتی ہے۔
ٹیلی کام سیکٹر، جو مسلسل توانائی کی فراہمی پر انحصار کرتا ہے، عالمی منڈی میں عدم استحکام کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہوا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پاکستان میں ٹیلی کام سائٹس پر استعمال ہونے والے بیک اپ پاور سسٹمز کے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ان حالات کے پیش نظر، کمپنیوں نے پی ٹی اے سے درخواست کی ہے کہ انہیں معمول کے ریویو سائیکل سے پہلے ہی ٹیرف میں تبدیلی کی اجازت دی جائے۔ عام طور پر قوانین کے تحت ٹیرف میں ردوبدل ایک مقررہ مدت کے بعد کیا جاتا ہے، تاہم کمپنیوں نے غیر معمولی اخراجاتی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے جلد منظوری کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی اے اس وقت جمع کرائے گئے ڈیٹا اور تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، اور توقع ہے کہ لاگت اور صارفین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ چند دنوں میں ٹیرف میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات : #mobileinrenetpackagestelecom
ShareSend

متعلقہ خبریں

Great news for mobile users the balance from every recharge will remain valid for 180 days.
تازہ ترین

موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ہر ری چارج کا بیلنس 180 دن تک محفوظ رہے گا

28 اگست , 2026
Is it dangerous or safe to charge your mobile phone overnight
تازہ ترین

موبائل رات بھر چارج پر لگانا خطرناک یا محفوظ؟

22 جون , 2026
اگلی خبر
CM announces Rs23 billion development projects in Kacha area

وزیراعلیٰ کا کچہ ایریا میں 23ارب کے ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پشاور میں اسکول گرنے کے واقعے سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

17 اکتوبر , 2026
Maulana Fazl-ur-Rehman should support national efforts against terrorism, says Tariq Fazal Chaudhry.

مولانا فضل الرحمٰن دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں، طارق فضل چوہدری

17 اکتوبر , 2026
The emergency in Khyber Pakhtunkhwa could be lifted if the situation improves, says Khawaja Asif.

حالات بہتر ہوئے تو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی ختم بھی کی جا سکتی ہے، خواجہ آصف

17 اکتوبر , 2026
Deadlock over meeting between Prime Minister and Opposition Leader

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے حوالے سے ڈیڈ لاک

17 اکتوبر , 2026
2 Pakistani passengers bound for Thailand offloaded at Karachi airport

تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

17 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔