واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آج واشنگٹن سے روانگی کا امکان ہے ،رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس پاکستانی وقت کے مطابق شام کو واشنگٹن سے روانہ ہوں گے، کل صبح یا سہ پہر کو اسلام آباد میں پہنچیں گے ، امریکی نائب صدر اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران امریکی وفد کی قیادت کریں گے ،ادھر ایران کی طرف سے ابھی تک کوئی وفد اسلام آباد نہیں پہنچا ،پاکستان میں مذاکرات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں












