اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلی حکام نے شرکت کیا،اجلاس میں ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غورکیا گیا ،وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ۔ پاکستاننے ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا












