تہران (پاک ترک نیوز )آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ ہوئی ہے،میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز پر دو بندوق بردار کشتیوں سے فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے واقعے میں جہاز اور اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،واضح رہے کہ ایران نے پھر آبنائے ہرمز بند کر دی۔پاسداران انقلاب کا کہناہے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول پچھلی حالت میں واپس آ گیا،ایران نے آبنائے ہرمز پر نقل و حمل کی آزادی دائمی جنگ بندی سے مشروط کی تھی۔ایرانی وزارت دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سکیورٹی صورتحال سے مشروط ہے، تجارتی گزرگاہ تک رسائی کا انحصار موجودہ جنگ بندی اور حملوں کے نہ ہونے پر ہوگا۔خطے میں کشیدگی برقرار رہی یا حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے۔












