تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی دوبارہ پیشکش کر دی۔
اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔
ایران خارجہ کی جانب سے خطاب میں کہا گیا کہ ایران نے اپنے عوام، اپنی خودمختاری اور اپنے جائز مفادات کا دفاع کیا، ایران نے کبھی اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کیا، بلکہ امریکی فوجی اڈوں اورفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اورتباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ نہ شروع کرنے کی قابل تصدیق ضمانت مانگ لی
عباس عراقچی کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اڈے بدقسمتی سے ہمارے پڑوس میں واقع ہیں۔











