واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں تعیناتی پاکستانی سفیر رضوان سعید کا کہنا ہے امریکا، ایران مذاکرات پاکستان کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں ،امریکا اور ایران کسی جادو کے تحت مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے سیز فائر ممکن ہوا۔ ترکیے،سعودی عرب، مصر سمیت کئی ممالک نے کردار ادا کیا۔۔ پاکستان بطور سہولت کار ہے،فیصلے فریقین خود کریں گے۔۔۔ مذاکرات سے مثبت نتائج اور پائیدار امن کی امید ہے۔ امن معاہدے کی کامیابی کے لیے پاکستان ہر ممکن اقدام کرے گا












