جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے،وزیراعظم

1 سال پہلے
A A
انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے،وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ ہر سال انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن اس بھیانک جرم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ اس کے محرکات اور مکروہ اثرات کو اجاگر کرنے اور عوامی آگہی کے لیے منایا جاتا ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن اس سال "انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم_ استحصال کا خاتمہ” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
جرائم پیشہ افراد دنیا بھر میں فکر معاش میں مبتلا روزگار کے متلاشی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں میں پاکستان کے تارکین وطن کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں سمندر برد ہونے کے افسوس ناک واقعات نے انسانی اسمگلنگ کے خطرناک اور مکروہ چہرے کو مزید بے نقاب کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور اس سے جڑے افسوس ناک واقعات کی بروقت روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
یہ امر قابل اطمینان ہے کہ ٹاسک فورس نے نہایت تندہی اور حکمت سے انسانی اسمگلنگ کے گھمبیرجرم کی وجوہات، محرکات اور اثرات کے سد باب کے لیے موثر طور پر کام کیا۔ وفاقی حکومت اور بالخصوص قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایف ائی اے اور انٹیلیجنس بیورو نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی کاروائیوں کو قابل تحسین حد تک کم کیا ہے۔ ان واقعات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔
حکومت عوام کو بیرون ملک روزگار کے مواقع اور انکے قانونی طور پر حصول کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک بہترین معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ لیکن بہتر مستقبل کے حصول کی کوشش میں کسی بھی گمراہ کن راستے کو اختیار کرنا نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، بلکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے.
پاکستان انسانی اسمگلنگ روکنے حوالے سے تمام کلیدی فورمز میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے جن میں Budapest Process، سلک روٹ کے ممالک, Bali Process، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، اور STARSOM پروجیکٹ، جو افریقہ اور امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ہم علاقائی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ، اسمگلنگ کو روکنے اور اپنے معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقے کی حفاظت کے لیے اپنی اجتماعی کوششوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔
آج کا دن تجدید عزم کا بہترین موقع ہے کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، وزارت خارجہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ادارے باہمی اشتراک سے انسانی اسمگلنگ کے مکروہ جرم کے تدارک میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں. پاکستان عالمی سطح پر بھی اس قبیح جرم کے تدارک کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

موضوعات : primemnistershahbazsharfsmugling
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister Shehbaz Sharif will visit China this month
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

9 مئی , 2026
Prime Minister condemns missile attacks on UAE
تازہ ترین

وزیراعظم کی امارات پر میزائل حملوں کی مذمت

5 مئی , 2026
How to get a loan of Rs 10 million for house construction
تازہ ترین

گھروں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کا قرضہ کیسے لیں؟

30 اپریل , 2026
Cabinet meeting reviews Pakistan's efforts to resolve Middle East conflict
تازہ ترین

کابینہ اجلاس ،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں کا جائزہ

29 اپریل , 2026
Federal Minister Khalid Magsi meets the Prime Minister
تازہ ترین

وزیراعظم سے وفاقی وزیر خالد مگسی کی ملاقات

29 اپریل , 2026
Pakistan's successful diplomacy, Prime Minister completes century of contacts
تازہ ترین

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری،وزیراعظم کے رابطوں کی سنچری مکمل

27 اپریل , 2026
اگلی خبر
فرانس اور جرمنی کا ٹرمپ اوریورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر مایوسی کا اظہار

فرانس اور جرمنی کا ٹرمپ اوریورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر مایوسی کا اظہار

یہ بھی پڑھیں

A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026

حکومت اور پیپلز پارٹی میں پسِ پردہ رابطے تیز، اسپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔