لاہور( پاک تر ک نیوز) واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر ، اب چیٹ خود لکھے گی جواب ،جی ہاں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا۔ ہے جو گفتگو کے سیاق و سباق کو پڑھ کر جواب کو ڈرافٹ کر سکتا ہے۔ صارفین اپنے چیٹس کو پرائیویٹ رکھتے ہوئے اپنے میسجز حاصل کر سکیں گے۔
دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت کی طرف بڑھ رہی ہے، اب مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئی ۔ صارفین کے لیے ایک ایسا نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا گیا ہے جو نہ صرف آپ کی گفتگو کو سمجھتا ہے بلکہ خود بخود جواب بھی ڈرافٹ کر کے دے دیتا ہے۔
یہ جدید اے آئی ٹول چیٹ کے سیاق و سباق کو پڑھ کر صارف کے لیے مناسب جواب تجویز کرتا ہے۔ یعنی اگر آپ مصروف ہیں، جلدی میں ہیں یا الفاظ نہیں مل رہے تو اب واٹس ایپ خود آپ کی مدد کرے گا۔
موبائل اسکرین پر چیٹ کھلتی ہے ۔اے آئی خودکار جواب کے آپشنز دکھاتا ہے ،ایک کلک سے جواب سینڈ ہو جاتاہے ،یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو روزانہ سینکڑوں پیغامات سے نمٹتے ہیں۔کاروباری افراد، طلبہ اور سوشل میڈیا صارفین سب کے لیے یہ ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ فیچر دراصل اے آئی اسسٹڈ کمیونیکیشن کا حصہ ہے، جو وقت بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر اور مؤثر جواب دینے میں مدد دیتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہناہے اے آئی ٹول پر زیادہ انحصار انسانی جذبات اور ذاتی اظہار کو متاثر کر سکتا ہے۔پرائیویسی پر بھی سوالات اٹھنے لگے کہ کیا اے آئی واقعی ہماری گفتگو کو محفوط رکھ پائے گا
واٹس ایپ کا یہ نیا اے آئی ٹول جہاں آسانی لا رہا ہے، وہیں ایک نئی بحث بھی چھیڑ رہا ہے ۔کیا مستقبل میں ہم خود بات کریں گے یا مشینیں ہماری جگہ بولیں گی؟
سمارٹ چیٹ یا جذبات کا خاتمہ؟ فیصلہ آپ کا!”








