منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم سے گوگل کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی تربیت پر تبادلہ خیال

2 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم سے گوگل کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی تربیت پر تبادلہ خیال
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسن وائٹ نے کی، جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت، نوجوانوں کی تربیت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ حکومت ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ کے وژن کے تحت قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دینے کے لیے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کر رہی ہے، جو حتمی مراحل میں ہیں۔

وزیراعظم نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے جاری پروگراموں سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور گوگل کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کی بھی تعریف کی جن کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور امید ہے کہ گوگل نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔

ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو گوگل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں مقامی دفتر کا قیام ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے گوگل کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔

گوگل وفد کے مطابق مقامی دفتر موجودہ شراکت داری کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباروں کو عالمی سطح پر لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ولسن وائٹ نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ گوگل کی جانب سے قائم کردہ کروم بکس اسمبلی لائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسمبل ہونے والی کروم بکس کو خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، گیمنگ سمیت دیگر شعبوں میں مہارت بڑھانے کے پروگراموں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف، ولسن وائٹ، ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر شرکاء نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مشترکہ طور پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

موضوعات : googlemeetingshahbaz sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان
اہم ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان

5 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی
اہم ترین 2

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اہم ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In