اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے ،گفتگوکے دوران مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے فوری خاتمے، امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کی حمایت پر اتفاق کیا ،چینی وزیر خارجہ کی اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت اور تعریف کی ،پاک چین وزرائے خارجہ نے کہا جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری یقینی بنائی جائے،تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا












