اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس اکتیس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے بانی اور بشری بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشری بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔
نیب نے سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت نا ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا معطلی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں ،17 جنوری 2025 کو بانی اور بشری بی بی کو احتساب عدالت نے سزائیں سنائی تھیں۔












