بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے

11 مہینے پہلے
A A
بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔
اب جو روٹ کے ٹیسٹ رنز کی تعداد 13,409 ہو چکی ہے جبکہ اس فہرست میں سرفہرست بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جن کے رنز کی تعداد 15,921 ہے۔
34 سالہ روٹ 39 ویں اوور میں اس وقت کریز پر آئے جب انگلینڈ کا اسکور 197 رنز پر 2 وکٹوں کے نقصان پر تھا۔ اوپنرز کے شاندار آغاز کے بعد انہوں نے اننگز کو سنبھالا، دوسرے دن کا کھیل ختم کیا اور تیسرے دن اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔
اپنی اننگز کے دوران روٹ نے تیزی سے کئی عظیم بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا۔ 57ویں اور 58ویں اوور میں انہوں نے راہول ڈریوڈ (13,288) اور جیک کیلس (13,289) کو پیچھے چھوڑا، جب کہ 101ویں اوور میں وہ رکی پونٹنگ (13,378) سے آگے نکل گئے۔
یہ اس سیریز میں روٹ کی دوسری سنچری تھی جبکہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 38ویں سنچری ہے، یوں وہ کمار سنگاکارا کے برابر آ گئے ہیں۔ سنچریوں کے اعتبار سے اب صرف پونٹنگ (41)، کیلس (45) اور ٹنڈولکر (51) ان سے آگے ہیں۔
روٹ نے بھارت کے خلاف سنچری کے ساتھ ہی جو روٹ نے اپنے ملک کے میدانوں پر ایک ہی حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا۔
روٹ کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف یہ نویں سنچری تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین نے اپنے میدانوں پر انگلینڈ کے خلاف 8 سنچریاں بنائی تھیں۔
جو روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں (12)سکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

موضوعات : centryjoerootrickypontinsachintendulkar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Which player has which record (ODI)
تازہ ترین

کس کھلاڑی کے پاس کونسا ریکارڈ؟(ون ڈے )

28 مئی , 2026
کوہلی کے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کی جھوٹی خبر پر شائقین حیرت زدہ
تازہ ترین

کوہلی کے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کی جھوٹی خبر پر شائقین حیرت زدہ

1 دسمبر , 2025
جو روٹ نے ایشز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی
تازہ ترین

جو روٹ نے ایشز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی

30 نومبر , 2025
بابر اعظم ویرات کوہلی کے منفی ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے
تازہ ترین

بابر اعظم ویرات کوہلی کے منفی ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے

12 نومبر , 2025
بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم سنگ میل عبو ر کرلیا
تازہ ترین

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم سنگ میل عبو ر کرلیا

13 اکتوبر , 2025
ٹنڈولکر نے بچپن کے دوست ونود کامبلی کا بیماری میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا
تازہ ترین

ٹنڈولکر نے بچپن کے دوست ونود کامبلی کا بیماری میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا

25 اگست , 2025
اگلی خبر
جنوبی افریقی بلے باز نے انڈر 19میں پہلی ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی بلے باز نے انڈر 19میں پہلی ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا

یہ بھی پڑھیں

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان،کپتان بین اسٹوکس باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان،کپتان بین اسٹوکس باہر

10 جون , 2026
آئی سی سی کی بنگلا دیشی بولر ناہید رانا کی سرزنش

آئی سی سی کی بنگلا دیشی بولر ناہید رانا کی سرزنش

10 جون , 2026
خیبر پختونخوا میں کل سے 13جون تک بارشوں کی پیش گوئی

خیبر پختونخوا میں کل سے 13جون تک بارشوں کی پیش گوئی

10 جون , 2026
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس،ملزم عبدالرحمان عرف بھولا ،زبیر چریا بری

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس،ملزم عبدالرحمان عرف بھولا ،زبیر چریا بری

10 جون , 2026
موبائل فون صارفین غیر ضروری چارجز سے جان چھڑائیں

موبائل فون صارفین غیر ضروری چارجز سے جان چھڑائیں

10 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In