ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

11 مہینے پہلے
A A
فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جس میں ان کی چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں طرف سے مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر اور خارجہ وزیر سے ملاقات کی، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک میں تعاون اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی سیاسی اور عسکریت قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، خودمختاری، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی استحکام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن اقدامات میں پاک فوج کے کردار کی اہمیت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے بھی ملاقات کی، چین کی پی ایل اے کے سیاسی امور کے سربراہ اور چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔
جنرل سید عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی چین میں ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، مشترکہ تربیتی امور زیرغٖور آئے، دفاعی شعبے میں جدت اور ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ہائبرڈ اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

موضوعات : beijingchinafieldmarshal
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور
اہم ترین 2

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،معدنیات اور کان کنی میں تعاون پر زور

3 جون , 2026
US sanctions have strengthened the Chinese chip industry, says Huawei chairman
تازہ ترین

امریکی پابندیوں نے چینی چپ انڈسٹری کو مضبوط بنا دیا، ہواوے چیئرمین

1 جون , 2026
Is the real battleground between America and China, Pakistan
تازہ ترین

امریکہ بمقابلہ چین اصل میدان پاکستان؟

30 مئی , 2026
اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستان

اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

28 مئی , 2026
وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچ گئے
اہم ترین 2

وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچ گئے

26 مئی , 2026
China is second to none in terms of economic power, says PM
تازہ ترین

معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں ، وزیراعظم

26 مئی , 2026
اگلی خبر
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔