ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز) ڈھاکا میں پاکستان کے خلاف میچ میں بنگلا دیشی کپتان مہدی حسن نے سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ،مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے دفاعی انداز میں سیدھا شاٹ کھیلا، اس دوران گیند بولر کی جانب گئی اور اس کے پاؤں سے ٹکرائی ۔
سلمان علی آغا نے ے کریز سے باہر رہتے ہوئے ہی گیند اٹھاکر مہدی حسن کو و اپس دینے کی کوشش کی ، تاہم گیند مہدی حسن نے سلمان سے پہلے لپکے اور وکٹوں پر مار دی، تھرڈ امپائر نے سلمان آغا کو آؤٹ قرار دیا۔












