منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ کے اخراجات کیا ہیں؟

1 مہینہ پہلے
A A
What are the costs to the US in the war against Iran
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جسے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا گیا ہے پانچ یا چھ ہفتوں کے ابتدائی تخمینے سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے۔جس کے لئے ہم تیزی سے نیا اسلحہ بنارہے ہیں۔ اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کے ناطے اس جنگ کے اخراجات با آسانی برداشت کر لے گا۔
سوال یہ ہے کہ اس جنگ پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں کتنی رقم خرچ کر چکا ہے اور مجموعی اخراجات کیا ہو سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے امریکی تعلیمی ادارے براؤن یونیورسٹی کی 2025 جنگ کے اخراجات کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک امریکہ نے مشرق وسطیٰ میںاپنے کرائے کے قاتل اسرائیل کو تقریباً 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ امریکی ٹیکس دہندہ نے 9.65 ارب ڈالر سے 12.07 ارب ڈالر کی لاگت سے یمن، ایران اور وسیع مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی حمایت میں امریکی کارروائیوں کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔یہ تنازعہ سے منسلک مجموعی امریکی اخراجات کو31.35سے33.77 ارب ڈالر تک کر دیتا ہے۔


اس وقت امریکہ نے اپنا تمام جدید اور مہنگا اسلحہ ایران کے خلاف جنگ میں جھونک رکھا ہے اور سینٹ کام کے مطابق آپریشن ایپک فیوری میں فضائی، سمندری، زمینی اور میزائل دفاعی فورسز کے 20 سے زیادہ اقسام کے ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔جن میں یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور یو ایس ایس ابراہم لنکن کی قیادت میں دو طیارہ بردار جنگی جہازوں کے سٹرائیک گروپس سب سے اہم ہیں۔ اور جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے اندر 2,000 سے زیادہ اہداف کو سمندر زمین اور فضا سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
براؤن یونیورسٹی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جاری فوجی مہم کی کل لاگت اور اس نئی جنگ سے امریکہ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔کیونکہ پینٹاگون نے اس حوالے کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ البتہ ہم بہتسے اخراجات اور انفرادی ہتھیاروں کی قیمتسے مجموعی اخراجات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔چنانچہ میڈیا رپورٹسکے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ نے تقریباً 78 کروڑ ڈالر خرچ کیےگے۔جبکہ حملے سے پہلے کی فوجی تیاری جس میں ہوائی جہازوں کی جگہ بدلنا، ایک درجن سے زیادہ بحری جہازوں کی تعیناتی اور علاقائی اثاثوں کو متحرک کرنا شامل ہے۔ پر ایک اندازے کے مطابق63کروڑ ڈالر اضافی لاگت آئی۔


سینٹر فار نیو امریکن سیکیورٹی کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جیسے ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو چلانے کے لیے تقریباً 65 لاکھ ڈالریومیہ خرچ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ 2000ہزار اہداف کو نشانہ بنانے پر استعمال ہونے والے میزائلز، گولہ بارود اور ہوائی جہازوں کے اخراجات کا درست تخمینہ تو استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی اصل انوینٹری کے بغیر ممکن نہیں۔تاہم امریکی ہتھیاروں اور اسلحے کی قیمتوں کو سامنے رکھتے ہوئے اجمالی تخمینہ تین ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جس میں اسرائیلی فوجی اخراجات شامل نہیں۔جو بہرحال امریکہ ہی کو برداشت کرنا پڑیں گے۔ اور یہ جنگ ابھی کئی ہفتوں جاری رہنی ہے۔

موضوعات : #ameirca#deal#defence
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan's defense industry has shown its brilliance to the world.
تازہ ترین

پاکستان دفاعی صنعت نے اپنے کمالات دنیا کو دکھا دیئے

4 مارچ , 2026
اگلی خبر
T20 World Cup Final match to be played tomorrow

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :فائنل معرکہ کل کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔