بدھ , 29 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکا کیساتھ کشیدگی کے دوران وینزویلا میں زوردار دھماکے

7 مہینے پہلے
A A
امریکا کیساتھ کشیدگی کے دوران وینزویلا میں زوردار دھماکے
Share on Facebookwhatsapp

کاراکاس:(پاک ترک نیوز) وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے ساتھ جہازوں کی پرواز جیسی آوازیں اور امریکی ہیلی کاپٹرز کی نچلی پروازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے خلاف زمینی حملوں کے امکان کا عندیہ دے چکے ہیں۔
دھماکوں کی آوازیں تقریباً 2:15 بجے تک سنائی دیتی رہیں، تاہم ان کے درست مقام کا تعین نہ ہو سکا۔
پیر کے روز صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے وینزویلا کے مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک ڈاکنگ ایریا کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
ری پبلکن رہنما نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کارروائی امریکی فوج نے کی یا سی آئی اے نے، اور نہ ہی حملے کے مقام کی تصدیق کی، صرف اتنا کہا کہ یہ کارروائی "ساحلی علاقے” میں کی گئی۔
یہ حملہ وینزویلا کی سرزمین پر امریکا کی جانب سے پہلا معلوم زمینی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے پیر کے حملے کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، تاہم جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ وہ کئی ہفتوں سے جاری امریکی فوجی دباؤ کے باوجود واشنگٹن کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے مادورو پر منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کی سربراہی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا منشیات اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہا ہے۔
تاہم بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ واشنگٹن کا اصل مقصد ان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے، کیونکہ وینزویلا دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر رکھتا ہے۔
امریکا نے وینزویلا پر دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے غیر اعلانیہ طور پر اس کی فضائی حدود محدود کر دی ہیں، نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور وینزویلا کے تیل سے لدے ٹینکروں کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
گذشتہ کئی ہفتوں سے صدر ٹرمپ خطے میں منشیات کارٹلز کے خلاف زمینی حملوں کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ یہ کارروائیاں "جلد” شروع ہوں گی، جس کا پہلا عملی مظاہرہ ممکنہ طور پر پیر کے روز سامنے آیا۔
ستمبر کے بعد سے امریکی افواج نے کیریبین سمندر اور مشرقی بحرالکاہل میں متعدد کشتیوں پر حملے کیے ہیں، جنہیں واشنگٹن منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں قرار دیتا ہے۔
تاہم امریکی انتظامیہ نے اس بات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ نشانہ بنائی گئی کشتیاں واقعی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھیں، جس کے باعث ان کارروائیوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اس مہلک بحری مہم کے دوران کم از کم 30 حملوں میں 107 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات : Donald TrumpVenezuela
ShareSend

متعلقہ خبریں

وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
تازہ ترین

وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

29 جون , 2026
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی
اہم ترین 3

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی

26 جون , 2026
وینز ویلا میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 167 سے بڑھ گئی ،اموات ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
اہم ترین 2

وینز ویلا میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 167 سے بڑھ گئی ،اموات ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

25 جون , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 فروری , 2026
اگلی خبر
پاک فضائیہ کا تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فضائیہ کا تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیں

The Election Commission played the role of the CCD, says Hassan Murtaza.

الیکشن کمیشن کا کردار سی سی ڈی والا تھا،حسن مرتضیٰ

29 جولائی , 2026
PPP alleges rigging in the Azad Kashmir election and presents evidence to the media.

پی پی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

29 جولائی , 2026
Sarfaraz Ahmed hints at team changes for the next Test.

سرفراز احمد کا اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

29 جولائی , 2026
Saudi Arabia also joins the war; attacks on Iraq.

سعودی عرب بھی جنگ میں کود پڑا ،عراق پر حملے

29 جولائی , 2026
Armed individuals have taken up fortified positions in buildings in Rawalakot and are attacking security forces, says the Azad Kashmir Police spokesperson.

مسلح افراد راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فورسز پر حملہ آور ہیں ،ترجمان آزاد کشمیر پولیس

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔