بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک بھارت ٹی20 میچ ہوگا یا نہیں ؟ آئی سی سی اور پی سی بی کی ملاقاتیں اہم مرحلے میں داخل

8 مہینے پہلے
A A
پاک بھارت ٹی20 میچ ہوگا یا نہیں ؟ آئی سی سی اور پی سی بی کی ملاقاتیں اہم مرحلے میں داخل
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے لاہور میں چار گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نا صرف پاک بھارت میچ بلکہ عالمی اور خطے کی کرکٹ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پی سی بی کی قیادت نے حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور محسن نقوی جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے حتمی ہدایت حاصل کی جا سکے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے موقف اور شرائط سے آگاہ کرتے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ مکمل طور پر حکومت کی ہدایت کے مطابق ہوگا۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہوئے، جنہیں پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ میں ان کے مالی اور کھیل سے متعلق حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی سمیت دیگر کرکٹ بورڈز چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو، کیونکہ اس سے ایونٹ کی اہمیت اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔
حالیہ تنازعات کی بنیاد بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل اسکواڈ سے غیر متوقع ریلیز پر ہوئی، جس کے بعد بنگلہ دیش نے اپنے میچز کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم آئی سی سی نے ان کے مطالبات مسترد کر دیے اور بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی کو مالی نقصانات کا خدشہ پیدا ہوا۔
اب سفارتی رابطوں اور اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد معاملہ ایک بار پھر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور چند روز میں حتمی فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پاک بھارت ٹی20 میچ کے حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت متوقع نہیں ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میچ کے بارے میں فیصلہ 12 فروری کو سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی، لیکن بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

موضوعات : iccindiapakistanT20 World Cup 2026
ShareSend

متعلقہ خبریں

ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.
تازہ ترین

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
The new Saudi ambassador has arrived in Pakistan.
تازہ ترین

نئے سعودی سفیر پاکستان پہنچ گئے

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

28 ستمبر , 2026
Pakistan's JF-17 Thunder takes the world by storm
تازہ ترین

پاکستان کے جے ایف17تھنڈر کی دنیا میں دھوم

28 ستمبر , 2026
Formal negotiations between Pakistan and the IMF will begin today.
تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونگے

28 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پاکستان کو دوسرے میچ میں کل امریکہ کا چیلنج درپیش

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پاکستان کو دوسرے میچ میں کل امریکہ کا چیلنج درپیش

یہ بھی پڑھیں

Chief Minister Maryam Nawaz announces 10-day Basant celebration in Lahore.

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 10روز بسنت منانے کا اعلان

30 ستمبر , 2026
ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026
Preparations underway to drop Salman Ali Agha from the T20 team; Shadab and Farhan in contention for the new captaincy.

سلمان علی آغا کو ٹی 20ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں ،نئے کپتان کیلئے شاداب ،فرحان میں مقابلہ

30 ستمبر , 2026
SCO National Coordinators' Meeting in Islamabad, Ishaq Dar emphasizes joint cooperation

اسلام آباد میں ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا اجلاس، اسحاق ڈار کا مشترکہ تعاون پر زور

30 ستمبر , 2026
Iran has imposed new sanctions on Iran and Russia.

امریکہ نے ایران اور روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔