بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پاکستان کو دوسرے میچ میں کل امریکہ کا چیلنج درپیش

8 مہینے پہلے
A A
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پاکستان کو دوسرے میچ میں کل امریکہ کا چیلنج درپیش
Share on Facebookwhatsapp

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے اپنے دوسرے میچ میں کل امریکہ کے مد مقابل آئے گا ۔
پاکستان اور امریکہ کی ٹیمیں کولمبو میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی ۔دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں ۔ پاکستان نے نیدر لینڈز کو ہرایا تھا جبکہ امریکہ کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے لاہور میں چار گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نا صرف پاک بھارت میچ بلکہ عالمی اور خطے کی کرکٹ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پی سی بی کی قیادت نے حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور محسن نقوی جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے حتمی ہدایت حاصل کی جا سکے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے موقف اور شرائط سے آگاہ کرتے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ مکمل طور پر حکومت کی ہدایت کے مطابق ہوگا۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہوئے، جنہیں پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ میں ان کے مالی اور کھیل سے متعلق حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی سمیت دیگر کرکٹ بورڈز چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو، کیونکہ اس سے ایونٹ کی اہمیت اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔
حالیہ تنازعات کی بنیاد بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل اسکواڈ سے غیر متوقع ریلیز پر ہوئی، جس کے بعد بنگلہ دیش نے اپنے میچز کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم آئی سی سی نے ان کے مطالبات مسترد کر دیے اور بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی کو مالی نقصانات کا خدشہ پیدا ہوا۔
اب سفارتی رابطوں اور اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد معاملہ ایک بار پھر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور چند روز میں حتمی فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پاک بھارت ٹی20 میچ کے حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت متوقع نہیں ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میچ کے بارے میں فیصلہ 12 فروری کو سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی، لیکن بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

موضوعات : matchpakvsusaworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

2027 World Cup Possibility of placing Pakistan and India in the same group.
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

30 ستمبر , 2026
Asian Games Pakistan cricket team to depart for Japan on September 24.
تازہ ترین

ایشین گیمز، پاکستان کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو جاپان روانہ ہوگی

15 ستمبر , 2026
England tightens its grip on the third Test against Pakistan.
تازہ ترین

انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط

10 ستمبر , 2026
Pakistan finishes 11th in the Hockey World Cup.
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن

29 اگست , 2026
Second Test between Pakistan and England starts tomorrow; Umar Gul confident of a comeback.
تازہ ترین

پاکستان، انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا، عمر گل کو کم بیک کا یقین

26 اگست , 2026
Pakistan vs. England second Test starts August 27; national squad has arrived in London.
تازہ ترین

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے شروع ، قومی سکواڈ لندن پہنچ گیا

25 اگست , 2026
اگلی خبر
رمضان میں صدقہ فطر کتنا ادا کرنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کر دیا

رمضان میں صدقہ فطر کتنا ادا کرنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں

Hijacking alert on flight from Dubai to Tel Aviv; lands safely in Saudi Arabia.

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہائی جیکنگ الرٹ، سعودی عرب میں بحفاظت لینڈنگ

30 ستمبر , 2026
Gold and silver prices rise again

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

30 ستمبر , 2026
2027 World Cup Possibility of placing Pakistan and India in the same group.

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

30 ستمبر , 2026
Chief Minister Maryam Nawaz announces 10-day Basant celebration in Lahore.

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 10روز بسنت منانے کا اعلان

30 ستمبر , 2026
ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔