پیر , 27 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین

امریکا میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، بین الاقوامی جریدہ بھی معترف

6 مہینے پہلے
A A
Pakistan's remarkable diplomatic success in the US, recognized by international journal
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بین الاقوامی جریدہ دی ڈپلومیٹ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔
پاکستان کی اسٹریٹجک سمجھداری، واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ناگزیر اور قابل اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، پاکستان نے مضبوط سفارتکاری سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی۔
دی ڈپلومیٹ نے بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان نے اسٹریٹجک سمجھداری اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
معروف جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازعے کے دوران بھارت نے امریکی ثالثی کے دعوے کو مسترد کیا تاہم پاکستان نے اس بحران کو سفارتی موقع میں بدلتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردار کو سراہا۔ اس مثبت طرزِ عمل کے نتیجے میں پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
دی ڈپلو میٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا جبکہ ستمبر 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے بھی وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے درمیان گفتگو محض سیکیورٹی تک محدود نہ رہی بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں تک پھیل گئی۔
معروف جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس بھارت جو کبھی امریکا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا، اس وقت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔ امریکا اور بھارت کے تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ تو بھارت کو کواڈ سمٹ کی میزبانی ملی، نہ صدر ٹرمپ کا دورہ نصیب ہوا اور نہ ہی کوئی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا، تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کر دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کے رویے پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی تعاون بحال ہوا ہے، جس سے پاک امریکا تعلقات کے ایک پرانے اور اہم ستون کو نئی زندگی ملی ہے۔
امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر کے پاکستان کے مؤقف کی تائید بھی کی ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ پاکستان ایک متوازن، خودمختار اور کثیر الجہتی خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف علاقائی بحران کو اپنے حق میں بدلا بلکہ واشنگٹن میں اپنی اہمیت کو ایک بار پھر منوا لیا جبکہ بھارت سفارتی اور تجارتی محاذ پر شدید دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

موضوعات : pakistanrelationshyip
ShareSend

متعلقہ خبریں

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ
پاکستان

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

26 جولائی , 2026
دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 جولائی , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز
اہم ترین 2

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 جولائی , 2026
پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
پاکستان

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
تازہ ترین

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
پاکستان

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
متعدد امریکی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

متعدد امریکی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

یہ بھی پڑھیں

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 جولائی , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 جولائی , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 جولائی , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 جولائی , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English