جمعرات , 15 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

1 سال پہلے
A A
9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
Share on Facebookwhatsapp

سرگودھا ( پاک ترک نیوز) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزمان کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کے علاقے موسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر کے علاوہ صدر سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور سیکرٹری جنرل بلال اعجاز سمیت 70 کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے۔
9 مئی کے مقدمہ میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملک احمد خان بچھڑ کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی نااہلی اور ڈی سیٹ ہو نے کا امکان ہے۔
9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

موضوعات : #9may#sargodha
ShareSend

متعلقہ خبریں

Post-mortem report of the murdered girl in Sargodha confirms sexual assault.
تازہ ترین

سرگودھا میں مقتولہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، زیادتی کی تصدیق

25 جون , 2026
Sargodha, accused of raping and murdering a girl killed in an encounter
اہم ترین 3

سرگودھا، بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مقابلے میں مارا گیا

24 جون , 2026
A citizen killed his wife and 5 children in Sargodha.
تازہ ترین

سرگودھا میں شہری نے بیوی اور 5بچے قتل کر دیئے

16 مارچ , 2026
اگلی خبر
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشیں اور سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ،فوری اقدامات کی ضرورت

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشیں اور سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ،فوری اقدامات کی ضرورت

یہ بھی پڑھیں

Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets Mahmood Achakzai in the National Assembly; renews invitation for talks.

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی سے ملاقات، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

15 اکتوبر , 2026
32 children and a female teacher die in school roof collapse in Peshawar, owner arrested, committee formed to investigate

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

15 اکتوبر , 2026
Major CTD operation in Swat; three terrorists from the TTP commander Muzaffar alias Khalid group killed.

سوات میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ کے تین دہشت گرد ہلاک

15 اکتوبر , 2026
An attempt is being made to dismantle the political party, says Barrister Gohar.

سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔