بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بلوچستان میں بڑا کریک ڈاؤن: بھارتی پراکسی نیٹ ورک تباہ، 41 دہشت گرد مارے گئے

8 مہینے پہلے
A A
بلوچستان میں بڑا کریک ڈاؤن: بھارتی پراکسی نیٹ ورک تباہ، 41 دہشت گرد مارے گئے
Share on Facebookwhatsapp




راولپنڈی :(پاک ترک نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچاتے ہوئے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور بینک ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری 2026 کو ضلع ہرنائی اور ضلع پنجگور میں کی گئیں۔ پہلی کارروائی ہرنائی کے قریبی علاقے میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے کر موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں عمل میں لائی گئی جہاں ایک دہشت گرد ٹھکانے کو نشانہ بنا کر 11 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عناصر کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دسمبر 2025 میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی خطیر رقم بھی برآمد ہوئی۔
یہ دہشت گرد ماضی میں متعدد سنگین دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردی اور پراکسی جنگ کے خلاف اپنے عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
اعلیٰ قیادت کے مطابق ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

موضوعات : armyindiapakistanTerrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
The new Saudi ambassador has arrived in Pakistan.
تازہ ترین

نئے سعودی سفیر پاکستان پہنچ گئے

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

28 ستمبر , 2026
Pakistan's JF-17 Thunder takes the world by storm
تازہ ترین

پاکستان کے جے ایف17تھنڈر کی دنیا میں دھوم

28 ستمبر , 2026
Formal negotiations between Pakistan and the IMF will begin today.
تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونگے

28 ستمبر , 2026
نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد قرار
تازہ ترین

نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد قرار

27 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Prime Minister's big announcement; Electricity made cheaper for industries

وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر دی

یہ بھی پڑھیں

Preparations underway to drop Salman Ali Agha from the T20 team; Shadab and Farhan in contention for the new captaincy.

سلمان علی آغا کو ٹی 20ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں ،نئے کپتان کیلئے شاداب ،فرحان میں مقابلہ

30 ستمبر , 2026
SCO National Coordinators' Meeting in Islamabad, Ishaq Dar emphasizes joint cooperation

اسلام آباد میں ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا اجلاس، اسحاق ڈار کا مشترکہ تعاون پر زور

30 ستمبر , 2026
Iran has imposed new sanctions on Iran and Russia.

امریکہ نے ایران اور روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

30 ستمبر , 2026
Imposing Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa would not be an unconstitutional move, says Nayyar Bukhari.

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ماورائے آئین اقدام نہیں ہو گا، نیئر بخاری

30 ستمبر , 2026
Satellite images of the Gaza Strip devastated by Israeli aggression cause a stir

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی پٹی کی سیٹلائٹ تصاویر نے ہلچل مچادی

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔